اقتباسات اور اچھی باتیں



کچھ لمحے بڑے فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ اس وقت یہ طے ہوتا ہے کہ کون کس شخص کا سیارہ بنایا جائے گا۔ جس طرح کسی خاص درجہ حرارت پر پہنچ کر ٹھوس مائع اور مائع گیس میں بدل جاتا ہے‘ اسی طرح کوئی خاص گھڑی بڑی نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے، اس وقت ایک قلب کی سوئیاں کسی دوسرے قلب کے تابع کر دی جاتی ہیں۔ پھر جو وقت پہلے قلب میں رہتا ہے وہی وقت دوسرے قلب کی گھڑی بتاتی ہے‘ جو موسم‘ جو رُت‘ جو پہلے دن میں طلوع ہوتا ہے وہی دوسرے آئینے منعکس ہو جاتا ہے۔ دوسرے قلب کی اپنی زندگی ساکت ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد اس میں صرف بازگشت کی آواز آتی ہے۔
بانو قدسیہ کے ناول "راجہ گدھ" سے اقتباس






ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﺍ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﮈﺭﺍ ﮬﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﮭﺮ ﺗﮭﺮ ﮐﺎﻧﭗ ﺭﮬﺎ ﺗﮭﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺎﺭﮮ ﺧﻮﻑ ﮐﮯ ﺳﻔﯿﺪ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺍﮮ ﺑﻨﺪﮦ ﺧﺪﺍ ﺗﯿﺮﯼ ﯾﮧ ﺣﺎﻟﺖ ﮐﯿﻮﮞ ﮬﮯ؟ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﻻﺣﻖ ﮬﻮﮔﺌﯽ ﮬﮯ؟

ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﺍﮮﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺧﺪﺍ ﻣﺠﮭﮯ ﻋﺰﺭﺍﺋﯿﻞ ﻧﻈﺮ ﺁﮮ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﮬﻮﺵ ﻭﺣﻮﺍﺱ ﮔﻢ ﮬﻮ ﮔﮯ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺗﺼﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﻋﺰﺭﺍﺋﯿﻞ ﮐﯽ ﻗﮩﺮ ﺁﻟﻮﺩﮦ ﻧﻈﺮﯾﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮬﻮﮞ ﺗﻮ ﺳﺎﺭﺍ ﭼﯿﻦ ﺍﮌ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮬﺰﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﻞ ﺩﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮬﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﺑﮭﺠﻮﺍﺩﯾﮟ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮬﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺧﻮﻑ ﺩﻭﺭ ﮬﻮ ﺟﺎﮮ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﯿﻠﻤﺎﻥ ﻧﮯ ﮬﻮﺍ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﻭ،،

ﻭﮦ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﮬﯽ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﺰﺭﺍﺋﯿﻞ ﮐﻮ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﭘﺎﯾﺎ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﺍﺟﻞ ﻧﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﻗﺒﺾ ﮐﺮ ﻟﯽ،،

ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺭﻭﺯ ﺟﺐ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻠﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺰﺭﺍﺋﯿﻞ ﺳﮯ ﮬﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﻗﮩﺮﺁﻟﻮﺩ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﻗﺒﺾ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﺗﮭﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﺳﮯ ﻏﺮﯾﺐ ﺍﻟﻮﻃﻦ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﺟﮩﺎﮞ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺍﻟﯽ ﻭﺍﺭﺙ ﮨﯽ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ،،

ﻋﺰﺭﺍﺋﯿﻞ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﮬﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﺳﺮ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﻗﺒﺾ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﻧﻈﺮ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﮬﻮﺋﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﮬﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﺳﮯ ﮬﺰﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﻞ ﺩﻭﺭ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ ﺭﮬﺎ ﮬﮯ ﭘﮭﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﺳﮯ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﮬﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﻭﮬﺎﮞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﻗﺒﺾ ﮐﺮ ﻟﯽ،،

(قصص الانبیاء)

ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﻘﺮﺭ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﮬﺮ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺁﮮ ﮔﯽ ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﺟﮕﮧ ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﻣﻘﺮﺭ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ ﻣﻮﺕ ﻭﮨﯿﮟ ﺁﮮ ﮔﯽ،،
ﺩﻋﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﮬﻤﺎﺭﺍ ﺧﺎﺗﻤﮧ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﮐﺮﮮ-
ﺁﻣﯿﻦ






(~ ﺍﺯ ﺍﺷﻔﺎﻕ ﺍﺣﻤﺪ ، ﺯﺍﻭﯾﮧ ٢ ﺁﭨﻮ ﮔﺮﺍﻑ ~)


ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻨﺠﮭﻠﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﺷﻮﻕ ﮨﮯ - ﺍﺱ ﻧﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺍﻧﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﮈﺑﮯ ﻟﮕﺎ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﺑﺨﻮﺩ ﺩﺍﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮔﺮﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﺷﻮﻕ ﺳﮯ ﺁ ﮐﺮ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ -

ﺟﺐ ﮨﻢ ﻗﺼﻮﺭ ﺳﮯ ﻻﮨﻮﺭ ﺁ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻟﻠﯿﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﮐﺎﻥ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﭻ ﭘﺎﻧﭻ ﮐﻠﻮ ﮐﮯ ﺗﮭﯿﻠﮯ ﭘﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ - ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺟﺮﮦ ﺍﻭﺭ ﭨﻮﭨﺎ ﭼﺎﻭﻝ ﺑﮭﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﺑﻮ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﺎ ﺩﺍﻧﺎ ﮨﮯ -

ﻣﯿﺮﺍ ﺑﯿﭩﺎ ﺍﺱ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﭼﺎﻭﻝ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺟﺮﮦ ﻟﯿﻨﮯ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺑﺎﺟﺮﮦ ﮐﺲ ﻣﻘﺼﺪ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ - ﺍﺱ ﭘﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﻨﮕﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭ ﻟﯿﺠﺌﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮐﭽﮫ ﺧﻮﺵ ﺍﻟﺤﺎﻥ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﺎﺟﺮﻩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﻨﮕﻨﯽ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ - ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﭘﮭﺮ ﮐﻨﮕﻨﯽ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺿﺮﻭﺭ ﺁﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ -

بیٹے ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺑﺴﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺁﭖ ﮐﻨﮕﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺭﮨﻨﻤﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﺷﮑﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﺭﮨﻮﻧﮕﺎ - ﻭﮦ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﺮﺱ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺗﻮ ﻧﮧ ﻣﻼ - ﺟﯿﺒﻮﮞ، ﮔﺎﮌﯼ ، ﺁﺱ ﭘﺎﺱ ﮨﺮ ﺟﮕﮧ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﻧﮧ ﻣﻼ - ﺗﺐ ﻭﮦ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺗﮭﯿﻠﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﭩﻮﺍ ﮨﯽ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ -

ﺍﺱ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ " ﺻﺎﺣﺐ ﺁﭖ ﮐﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﭘﯿﺴﮯ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ " ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺁﭖ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ !

ﻭﮦ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺑﻮﻻ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻭﮦ ﮐﯿﺴﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮔﻮﯾﺎ ﮨﻮﺍ "

ﺻﺎﺣﺐ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﺍﻧﺎ ﮈﺍﻟﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺑﮯ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ " -

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﮭﭧ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﭨﻮ ﮔﺮﺍﻑ ﺑﮏ ﻧﮑﺎﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮕﻮﭨﮭﺎ ﻟﮕﻮﺍ ﻟﯿﺎ -







عرب میں ایک عورت تھی اس کا نام اُم جعفر تھا۔ انتہائی سخی تھی۔ لوگوں میں ایسے تقسیم کرتی تھی کہ دائیں کو بائیں ہاتھ کا پتا نہ چلے۔ کچھ دنوں سے وہ ایک راستے سے گزرنے لگی۔ اس راستے پر دو اندھے بیٹھے ہوتے۔ یہ دونوں صدائیں لگاتے۔ ایک کی صدا ہوتی:
"الٰہی! مجھے اپنے فضل و کرم سے روزی عطا کر۔ " دوسرا اندھا کہتا: "یا رب مجھے ام جعفر کا بچا ہوا عطا کر۔"

ام جعفر ان دونوں کی صدائیں سنتی اور دونوں کو عطا کرتی۔ جو شخص الله کا فضل طلب کر رہا تھا، اسے دو درہم دیتی جبکہ "ام جعفر" کے فضل کے طلبگار کو ایک بھنی ہوئی مرغی عطا کرتی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جسے مرغی ملتی، وہ اپنی مرغی دوسرے اندھے کو دو درہم میں بیچ دیتا۔ کئی دنوں تک یہ سلسلہ چلتا رہا..

ایک دن ام جعفر اس اندھے کے پاس آئی جو ام جعفر کا فضل طلب کرتا تھا اور اس سے سوال کیا: "کیا تمہیں سو دینار ملے ہیں؟"
اندھا حیران ہو گیا۔ اس نے کہا: "نہیں! مجھے صرف ایک بھنی ہوئی مرغی ملتی تھی جو میں دو درہم میں بیچ دیتا تھا"۔
ام جعفر نے کہا: "جو الله کا فضل طلب کر رہا تھا، میں اسے دو درہم دیتی اور تمہیں بھنی ہوئی مرغی میں دس دینار ڈال کر دیتی رہی۔"

اندھے نے اپنا سر پیٹنا شروع کر دیا۔ وہ چیخنے اور چلانے لگا: "ہائے میری کمبختی، کاش میں ایسا نہ کرتا۔ میں مارا گیا۔"
ام جعفر نے کہا: "یقینا اللہ کا فضل طلب کرنے والا کامیاب ہے اور انسانوں کے فضل کا طلبگار محروم ہے۔"

لاریب!" جو الله کے فضل کے سوا دیگر راستے تلاش کرتے ہیں، انھیں دنیا میں گھاٹا ملتا ہے اور آخرت میں رسوائی نصیب ہوتی ہے۔ کم ہی ایسے ہوں گے جو فاقوں سے مر جاتے ہوں گے۔ اس کے باوجود اس دنیا میں ایسوں کی کمی نہیں جو درہم و دینار کی خاطر ایمان تک بیچ دیتے ہیں، جب کہ مسلمان کا ایمان ہی اس کی سب سے بڑی دولت وطاقت ہے۔"






پیار بے زباں

ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺭﻭﺯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﻠﯽ، ﺑﭽﮯ ﺩﮮ ﮔﺌﯽ۔ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﻠﯽ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﯿﮟ -ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﻮ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﻠﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻧﮑﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﺩﯾﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮬﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻏﺮﺍﻧﮯ ﻟﮕﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﭘﺮﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺑﻠﯽ ﺍﺩﮬﺮ ﺍُﺩﮬﺮ ﭨﮩﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺑﮭﻮﮐﯽ ﻟﮓ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﺩﯾﺎ ۔ ﻭﮦ ﺍﺑﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮈﺭ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺑﮍﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﻮﮎ ﺳﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﯿﻨﮯ ﻟﮕﯽ۔ ﺍﺳﯽ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺩﮪ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺻﺒﺢ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺑﻠﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﯿﮑﺮ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﭦ ﭘﻮﭦ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﯽ۔ ﻣﯿﺮﺍ ﺫﮨﻦ ﺟﮑﮍ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺻﺮﻑ ﺩﻭ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﺱ ﺑﻠﯽ ﮐﻮ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﯿﻨﮯ ﮐﯿﻠﯿﺌﮯ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﺗﻨﯽ ﻣﻤﻨﻮﻥ ﻭ ﻣﺸﮑﻮﺭ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﭨﻨﮯ ﻟﮕﯽ . . .

ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻟﻠﮧ!!! ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺗﻨﮯ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﮐﮭﻼ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﭘﻼ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﺳُﻼ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﺍُﭨﮭﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﺑِﭩﮭﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﮨﺮ ﻧﻌﻤﺖ ﺩﮮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﮨﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﺁﭖ ﻧﺬﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ؟؟ ﮨﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺭ ﭘﺮ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﻤﻨﻮﻥ ﻭ ﻣﺸﮑﻮﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ؟

ﺍﺳﯽ ﻟﯿﺌﮯ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ: " ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﻭﮦ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻟﯿﺌﮯ ﮐﺎﻥ، ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻝ، ﺑﮩﺖ ﮐﻢ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ۔ "

(ﺳﻮﺭﮦ ﻣﻮﻣﻨﻮﻥ ﺁﯾۃ 78)









ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﻣﻼﺡ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮐﭽﮫ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺁﺋﮯ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻼﺡ ﺳﮯ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﭘﺮ ﺩﺭﯾﺎ ﭘﺎﺭ ﮐﺮﻭﺍ ﺩﮮ۔ ﻣﻼﺡ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔

ﻣﺴﺎﻓﺮ ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔ ﻣﻼﺡ ﻧﮯ ﺳﻔﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺧﯿﺮﯾﺖ ﺳﮯ ﺳﻔﺮ ﺗﻤﺎﻡ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﻣﺎﻧﮕﯽ۔ ﻣﻮﺳﻢ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺷﮕﻮﺍﺭ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﺮﺳﮑﻮﻥ ﺗﮭﺎ۔ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﮨﻨﺴﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﻣﻼﺡ ﮐﺎ ﻣﺬﺍﻕ ﺍﮌﺍﻧﮯ ﻟﮕﮯ، ﺟﻮ ﺍﺗﻨﮯ ﺍﭼﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﺳﮑﻮﻥ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﻼﺡ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺛﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﺎ، ﺩﻋﺎ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺸﺘﯽ ﭼﻼﻧﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯼ۔

ﺍﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻭﻗﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﻮﺳﻢ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮨﻮﮔﯿﺎ۔ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻃﻮﻓﺎﻧﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﯿﮟ۔ ﮐﺸﺘﯽ ﺑﺮﯼ ﻃﺮﺡ ﮈﻭﻟﻨﮯ ﻟﮕﯽ۔ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮﮔﮭﺒﺮﺍ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﻨﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻼﺡ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﺟﺘﻤﺎﻋﯽ ﺩﻋﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺷﺮﯾﮏ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ۔

ﻣﻼﺡ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، “ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﻋﺎ ﻣﺎﻧﮕﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﺐ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﺮﺳﮑﻮﻥ ﺗﮭﺎ، ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺰﺍﺝ ﻃﻮﻓﺎﻧﯽ ﮨﮯ ۔۔۔۔۔ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﻔﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺗﻮﺟﮧ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ۔”مجھے خدا پر پورا بھروسہ ہے -

ﺍﺱ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﺒﻖ ﭘﻮﺷﯿﺪﮦ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﭼﮭﮯ وقت ﻣﯿﮟ ﺧﺪﺍ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ، ﺍﻭﺭ ﺧﺪﺍ ﺑﺮﮮ وقت ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﮯ ﮔﺎ۔













ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺩﮬﻢ
ﺑﻠﺨﯽ ﺭ ﺡ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ
ﮐﯿﺎ ﻭﺟﮧ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮬﻤﺎﺭﯼ
ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ؟

ﺁﭖ
ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ؛ ﺍﺱ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ
ﺍﻟﻠﻪ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮬﻮ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ
ﺍﻃﺎﻋﺖ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ . ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﻪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ
ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎ ﻧﺘﮯ ﮬﻮ ﻣﮕﺮ
ﺍﻥ
ﮐﯽ ﭘﯿﺮﻭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ . ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺮﯾﻢ
ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮬﻮ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﻧﮩﯿﮟ
ﮐﺮﺗﮯ . ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺘﯿﮟ ﮐﮭﺎ
ﺗﮯ ﮬﻮ ﻣﮕﺮ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ .
ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﮧ ﺑﮩﺸﺖ
ﺍﻃﺎﻋﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻟﺌﮯ ﮬﮯ
ﻣﮕﺮ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﻠﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ . ﺟﺎﻧﺘﮯ
ﮬﻮ ﮐﮧ ﺩﻭﺯﺥ ﮔﻨﮧ ﮔﺎﺭﻭﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯ
ﮬﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮈﺭﺗﮯ .
ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﻮ ﺩﺷﻤﻦ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮬﻮ
ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺎ ﮔﺘﮯ
ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﻮ
ﺧﻮﯾﺶ ﻭ ﺍﻗﺎﺭﺏ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﮬﺎﺗﮭﻮﮞ
ﺯﻣﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻦ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﻮ ﻣﮕﺮ
ﻋﺒﺮﺕ
ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮑﮍﺗﮯ . ﻣﻮﺕ ﮐﻮ ﺑﺮﺣﻖ ﺟﺎﻧﺘﮯ
ﮬﻮ ﻣﮕﺮ ﺁﺧﺮﺕ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﺎﻣﺎﻥ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﺎﻥ
ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﻮ . ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺮﺍﺋﯿﻮﮞ ﮐﻮ
ﺗﺮﮎ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﻣﮕﺮ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯽ
ﻋﯿﺐ ﺟﻮﺋﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﻮ ... ﺑﮭﻼ ﺍﯾﺴﮯ
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﻗﺒﻮﻝ
ﮬﻮﮞ ﮔﯽ ''؟







* زبان اور دل *




ﺣﻀﺮﺕ ﻟﻘﻤﺎﻥ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺷﺮﻭﻉ

ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺗﮭﮯ....

ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺳﮯ
ﮐﮩﺎ.
" ﺑﮑﺮﯼ ﺫﺑﺢ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ
ﮐﮯ ﺩﻭ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺣﺼﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺁﺟﺎﺅ
..."
ﻭﮦ ﺯﺑﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺩﻝ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ...

ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ.
" ﺑﮑﺮﯼ ﺫﺑﺢ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯﺟﺴﻢ
ﮐﮯ ﺩﻭ ﺑﺪ ﺗﺮﯾﻦ ﺣﺼﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺁ ﺟﺎﺅ
..."
ﻭﮦ ﭘﮭﺮ ﺯﺑﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺩﻝ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﻟﮯ
ﮔﺌﮯ..
ﻭﮦ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎﺍﻭﺭ
ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ...
" ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮨﻮﺋﯽ؟....
ﺟﺐ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺣﺼﮯ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻣﻨﮕﻮﺍﺋﮯ
ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﺩﻝ ﺍﻭﺭ ﺯﺑﺎﻥ ﻟﮯ ﮐﺮﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ
ﺍﺏ ﺟﺒﮑﮧ ﺑﺪ ﺗﺮﯾﻦ ﺣﺼﮯ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ
ﻣﻨﮕﻮﺍﺋﮯ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﻭﮨﯽ ﺣﺼﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁ
ﮔﺌﮯ؟...

ﺣﻀﺮﺕ ﻟﻘﻤﺎﻥ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ.
" ﺟﺴﻢ ﮐﮯ ﯾﮩﯽ ﺩﻭ ﺍﻋﻀﺎﺀ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ
ﺟﺐ ﺗﮏ ﺻﺤﯿﺢ ﺭﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ
ﮐﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﻋﻀﺎﺀ ﺑﮩﺘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ
ﺳﮑﺘﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺑﮕﮍ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻥ
ﺳﮯ ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ.....








حضرت ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے بیان کیا کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ ....!
بنی اسرائیل میں تین شخص تھے ، ایک کوڑھی ، دوسرا اندھا اور تیسرا گنجا ، الله تعالیٰ نے چاہا کہ ان کا امتحان لے ۔ چنانچہ الله تعالیٰ نے ان کے پاس ایک فرشتہ بھیجا ۔ فرشتہ پہلے کوڑھی کے پاس آیا اور اس سے پوچھا کہ تمہیں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے ؟
"اس نے جواب دیا کہ اچھا رنگ اور اچھی چمڑی کیونکہ مجھ سے لوگ پرہیز کرتے ہیں۔" بیان کیا کہ فرشتے نے اس پر اپنا ہاتھ پھیرا تو اس کی بیماری دور ہو گئی اور اس کا رنگ بھی خوبصورت ہو گیا اور چمڑی بھی اچھی ہو گئی۔ فرشتے نے پوچھا:" کس طرح کا مال تم زیادہ پسند کرو گے ؟"
اس نے کہا کہ "اونٹ ! یا اس نے گائے کہی ، اسحاق بن عبدالله کو اس سلسلے میں شک تھا کہ کوڑھی اور گنجے دونوں میں سے ایک نے اونٹ کی خواہش کی تھی اور دوسرے نے گائے کی ۔ چنانچہ اسے حاملہ اونٹنی دی گئی اور کہا گیا کہ الله تعالیٰ تمہیں اس میں برکت دے گا..."
پھر فرشتہ گنجے کے پاس آیا اور اس سے پوچھا کہ تمہیں کیا چیز پسند ہے ؟
اس نے کہا کہ "عمدہ بال اور موجودہ عیب میرا ختم ہو جائے کیونکہ لوگ اس کی وجہ سے مجھ سے پرہیز کرتے ہیں ۔"
بیان کیا کہ فرشتے نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کا عیب جاتا رہا اور اس کے بجائے عمدہ بال آ گئے۔فرشتے نے پوچھا ، کس طرح کا مال پسند کرو گے؟"
"اس نے کہا کہ گائے ! بیان کیا کہ فرشتے نے اسے حاملہ گائے دے دی اور کہا کہ الله تعالیٰ اس میں برکت دے گا..."
پھر اندھے کے پاس فرشتہ آیا اور کہا کہ تمہیں کیا چیز پسند ہے؟
اس نے کہا کہ الله تعالیٰ مجھے آنکھوں کی روشنی دیدے تاکہ میں لوگوں کو دیکھ سکوں ۔ بیان کیا کہ فرشتے نے ہاتھ پھیرا اور الله تعالیٰ نے اس کی بینائی اسے واپس دے دی، پھر پوچھا کہ کس طرح کا مال تم پسند کرو گے ؟"
"اس نے کہا کہ بکریاں ! فرشتے نے اسے حاملہ بکری دے دی ۔"
پھر تینوں جانوروں کے بچے پیدا ہوئے ، یہاں تک کہ کوڑھی کے اونٹوں سے اس کی وادی بھر گئی ، گنجے کی گائے بیل سے اس کی وادی بھر گئی اور اندھے کی بکریوں سے اس کی وادی بھر گئی..."
پھر دوبارہ فرشتہ اپنی اسی پہلی شکل میں کوڑھی کے پاس آیا اور کہا کہ..!
"میں ایک نہایت مسکین و فقیر آدمی ہوں ، سفر کا تمام سامان و اسباب ختم ہو چکا ہے اور الله تعالیٰ کے سوا اور کسی سے حاجت پوری ہونے کی امید نہیں ، لیکن میں تم سے اسی ذات کا واسطہ دے کر جس نے تمہیں اچھا رنگ اور اچھا چمڑا اور مال عطا کیا ، ایک اونٹ کا سوال کرتا ہوں جس سے سفر کو پورا کر سکوں ؟"
اس نے فرشتے سے کہا کہ .."میرے ذمہ حقوق اور بہت سے ہیں ۔"فرشتہ نے کہا:"غالباً میں تمہیں پہچانتا ہوں ، کیا تمہیں کوڑھ کی بیماری نہیں تھی جس کی وجہ سے لوگ تم سے گھن کھاتے تھے ۔ تم ایک فقیر اور قلاش تھے ۔ پھر تمہیں الله تعالیٰ نے یہ چیزیں عطا کیں ؟"
اس نے کہا کہ.." یہ ساری دولت تو میرے باپ دادا سے چلی آ رہی ہے."
فرشتے نے کہا کہ"اگر تم جھوٹے ہو تو الله تمہیں اپنی پہلی حالت پر لوٹا دے..."
پھر فرشتہ گنجے کے پاس اپنی اسی پہلی صورت میں آیا اور اس سے بھی وہی درخواست کی اور اس نے بھی وہی کوڑھی والا جواب دیا ۔ فرشتے نے کہا کہ.." اگر تم جھوٹے ہو تو الله تعالیٰ تمہیں اپنی پہلی حالت پر لوٹا دے..."
اس کے بعد فرشتہ اندھے کے پاس آیا ، اپنی اسی پہلی صورت میں اور کہا کہ ..."میں ایک مسکین آدمی ہوں ، سفر کے تمام سامان ختم ہو چکے ہیں اور سوا الله تعالیٰ کے کسی سے حاجت پوری ہونے کی توقع نہیں ۔ میں تم سے اس ذات کا واسطہ دے کر جس نے تمہیں تمہاری بینائی واپس دی ہے ، ایک بکری مانگتا ہوں جس سے اپنے سفر کی ضروریات پوری کر سکوں "
اندھے نے جواب دیا کہ ...."واقعی میں اندھا تھا اور الله تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے بینائی عطا فرمائی اور واقعی میں فقیر و محتاج تھا اور الله تعالیٰ نے مجھے مالدار بنایا ۔ تم جتنی بکریاں چاہو لے سکتے ہو۔"
"الله کی قسم جب تم نے الله کا واسطہ دیا ہے تو جتنا بھی تمہارا جی چاہے لے جاؤ ، میں تمہیں ہرگز نہیں روک سکتا۔"
رشتے نے کہا کہ.." تم اپنا مال اپنے پاس رکھو یہ تو صرف امتحان تھا اور الله تعالیٰ تم سے راضی اور خوش ہے اور تمہارے دونوں ساتھیوں سے ناراض ہے۔"
صحیح البخاری- حديث نمبر- 3464 جلد-4



اشفاق احمد




جب بھی اسے کوئی نماز پڑھنے کی تلقین کرتا تو وہ یہی کہتا۔ ملازمت سے سبکدوش ہونے دو۔ پھر داڑھی رکھ کر ایک مسجد کا کونا سنبھال لوں گا۔ ملازمت سے سبکدوش ہوا تو اس نے بچوں کے لئے ایک عالیشان مکان بنانے کا ارادہ کیا تقریباً ایک سال کا عرصہ اپنی مرضی کے بام و در بنانے میں گزر گیا۔
آج مکان کا افتتاح تھا۔ برقی قمقموں سے عالیشان عمارت جگمگا رہی تھی۔ اس کے قدم سجدہ شکر کے لئے مسجد کی جانب چل پڑے۔ اس نے اب طے کر لیا تھا کہ وہ کل سے اپنا زیادہ تر وقت مسجد میں گزارے گا اور ا ﷲ تعالیٰ کی عبادت کرے گا۔ ابھی وہ مسجد کی سیٹرھیاں چڑھ ہی رہا تھا کہ اس کی حرکت قلب بند ہو گئی اور مسجد کے باہر ہی اس کی روح پرواز کر گئی!!



سلطان محمود غزنوی


سلطان محمود غزنوی کے پاس کوئی شخص ککڑی لے کر حاضر ہوا۔سلطان نے ککڑی قبول فرمائی اور پیش کرنے والے کو انعام دیا۔
پھر اپنے ہاتھ سے ککڑی کی ایک پھانک کاٹ کر ایاز کو عطا فرمائی۔ایاز مزے لےلے کر وہ تمام پھانک کھا گیا۔
پھر سلطان نے دوسری پھانک کاٹی اور خود کھانے لگا۔وہ اتنی کڑوی تھی کہ زبان پر رکھنا مشکل تھا۔ سلطان نے حیرت سے ایاز کی طرف دیکھا اور فرمایا:
"ایاز اتنی کڑوی تو کیسے کھا گیا کہ تیرے چہرے پر ناگواری کے ذرہ بھر اثرات نمودار نہ ہوئے۔"
ایاز نےعرض کیا:
"حضور ککڑی واقعی بہت کڑوی تھی۔ منہ میں ڈالی تو عقل نے کہا کہ تھوک دے مگر دل نے کہا، ایاز خبردار! یہ وہی ہاتھ ہیں جن سے روزانہ میٹھی اشیاء کھاتا رہا ہے۔ اگر ایک دن کڑوی چیز ملے گی تو کیا تھوک دے گا،اس لیے کھا گیا۔"
یہی مسلمان کی شان ہونی چاہیے کہ جس اللہ نے انسان پر لاتعداد احسانات فرمائے، اگر کبھی اس کی طرف سے کوئی مصیبت آجائے تو اسے خندہ پیشانی سے قبول کرلے۔




ایک دفعہ مولانا جلال الدین رومی کے پاس ایک مرید آیا
مولانا نے پوچھا
"کیسی گزر رہی ہے ؟"
مرید بولا، "مل جائے تو شکر کرتے ہیں، نہ ملے تو صبر"
مولانا نے فرمایا
"ایسا تو بغداد کے کتے بھی کرتے ہیں"
مرید بولا،
"آپ کی کیسے گزر رہی ہے؟"
آپ نے فرمایا،
"مل جائے تو صدقہ کرتے ہیں، نہ ملے تو شکر




ملا نصیر الدین

ایک دن ملا نصیر الدین کا پڑوسی ان کے پاس آیا اور کہا کہ ذرا اپنا گدھا تھوڑی دیر کے لیے دے دیں۔
ملا نے جواب دیا: مجھے بڑا افسوس ہے کہ میں آپ کے کام نہ آسکوں گاکیوں کہ صبح ہی ایک صاحب گدھا مانگ کر لے گئے ہیں اور ابھی تک واپس نہیں لائے’۔
جس وقت ملا یہ بات کہہ رہے تھے ٹھیک اسی وقت اصطبل سے گدھے کے رینکنے کی آواز آئی، پڑوسی تاڑ گیا کہ ملا نے بہانہ کیا ہے، گدھا موجود ہے۔
اس نے ملا سے کہا:
‘ میرے خیال سے گدھا اندر موجود ہے۔
ملا نے جواب دیا:
‘جو شخص ایک انسان کے مقابلے میں گدھے کی گواہی پر یقین کرے وہ اس لائق نہیں ہے کہ اسے کوئی چیز دی جائے، آپ تشریف لے جا سکتے ہیں’۔



ناچ اور گانے


ناچ اور گانے کو حرام جانتے ہوئے بھی بہت سے لوگ اس لعنت میں ملوث ہیں اور اسے ذریعہ معاش بنانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
چند برس پیشتر گانے والوں کو میراثی، بھانڈا ، کنجر اور ڈوم کہا جاتا تھا اور میراثیوں کو یہ جرات نہ ہوتی تھی کہ وہ معزز لوگوں کے ساتھ کسی چارپائی یا کرسی پر بیٹھیں بلکہ انہیں نیچے بیٹھنا پڑتا تھا۔
آج میراثیوں اور کنجروں کو فنکار اور گلوکار کا نام دیا جاتا ہے اور ان کی ایسی آؤ بھگت کی جاتی ہے جو کسی بڑے سے بڑے عالم دین اور بزرگ کی بھی نہیں ہوتی۔ ہمارے ملک پاکستان میں اگر ہندو کا کوئی مشہور میراثی اور کنجر آ جاتا ہے تو پوری قوم نیچے سے لے کر اوپر تک دیدہ و دل فراش راہ کر دیتی ہے۔
قیام پاکستان سے پہلے کے مسلمانوں کی غیرت کا یہ عالم تھا کہ مساجد کے سامنے کوئی جلوس گاتے ہوئے اور ڈھول بجاتے ہوئے گزرتا تو اس پر مسلمان مشتعل ہو جاتے اور غیرت مند مسلمان خصوصاً نوجوان تو جان تک دینے سے گریز نہ کرتے تھے۔ لیکن اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے پاکستان کی مساجد کے سائے میں فحش اور عریاں فلمیں چلتی ہیں، گانے باجے چلتے ہیں، مگر کسی نوجوان کی غیرت ٹس سے مس نہیں ہوتی۔ پہلے دور کے مسلمانوں کے گھروں میں تلاوت قرآن پاک کی آوازیں سنائی دیتی تھیں لیکن آج ہر گھر سینما ہاؤس بنا ہوا ہے۔
بہت سے خوفِ خدا سے عاری لوگ بڑے فخر سے کہتے پھرتے ہیں کہ جناب موسیقی روح کی غذا ہے، مگر میں کہتا ہوں کہ یہ کیسی غذا ہے جس سے نفاق اور دل میں قساوت پیدا ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ذکر و تلاوت اور عبادت و اطاعت کی لذت ختم ہو جاتی ہے۔ جو مسلمان خواتین کو بے حجاب اور بے حیاء بنا دیتی ہے۔
دوستو،، موسیقی روح کی غذا نہیں بلکہ سزا ہے اور عذاب ہے۔ یہ تو ایک نشہ ہے جسے ہم غذا سمجھ بیٹھے ہیں۔ یہ قیصر و کسرٰی اور یہود و ہنود کی غذا ہے۔ مسلمانوں کی نہیں۔
مسلمانوں کی روح کی غذا تو اللہ عزوجل کا ذکر اور قرآن حکیم کی تلاوت ہے۔
مسلمانوں کی روح کی غذا اللہ عزوجل کا ذکر اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی تعریف و توصیف ہے۔
مسلمانوں کی روح کی غذا نماز اور ذکر و استغفار ہے۔
جو لوگ گانے بجانے کو روح کو غذا قرار دینے پر اصرار کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ اپنے گزرے ہوئے بزرگوں کے ایصالِ ثواب کیلئے میوزک کنسرٹ منعقد کیا کریں۔





جاپان کی مسجدِ حرا میں میرا درسِ قرآن ختم ھوا تو ایک مادر پدر گورے امریکی کا تعارف کرایا گیا جو نو مسلم تھا اور ٹوکیو یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ تھا ، سرخ سرخ گال سردی سے سرخ ناک ،، کانچ کی طرح معصوم نیلی آنکھیں ، اور چہرے پہ چھائی ھو نورانیت ،، پھر اس پہ اس کی مسکراھٹ ، بات کرنے کا ڈھنگ اور پھر شرمانا ،، اللہ اللہ ،، لگتا تھا اللہ پاک نے کسی فرشتے کا ماڈل بھیج دیا ھے زمین پر ،،

بہت سارے لوگوں نے اس سے سوال کیئے جس نے اس نے جوابات دیئے ،،مگر ایک افریقی مسلم نے جو کہ ھماری طرح کا جینیاتی مسلمان تھا ، اس سے سوال کیا کہ آپ نے اسلام کیوں قبول کیا ؟ ،، امریکی نے کافی تفصیل سے جواب دیا اور اپنے والدین کی رائے بھی شامل کی ، مگر میں نے اس امریکی سے کہا کہ آپ نے تو اس کے سوال کا بڑا تفصیلی جواب دیا ھے ،مگر یقین جانو اگر یہی سوال آپ ھم Genetically Muslims،، سے پوچھیں تو ھم میں سے کوئی اسلام کی خوبیاں نہیں گنوا سکتا کیونکہ ھمارا اسلام سے تعلق Love marriage والا نہیں ھے ، بلکہ Arranged Marriage والا ھے ،، محبت کی شادی میں شوھر یا بیوی بتا سکتے ھیں کہ انہوں نے ایک دوسرے کو کن خوبیوں کی وجہ سے اپنایا ھے جبکہ ارینجڈ میرج میں تو ابا یا اماں کو ھی خوبی کا پتہ ھو گا ھمیں تو اتنا پتہ ھوتا ھے کہ میری پھوپھو کی بیٹی ھے ،، جس طرح بکری کا بچہ بکری ھوتا ھے اور گائے کا بچہ گائے ، اسی طرح مسلمان کا بچہ مسلمان ھوتا ھے ،کسی دلیل سے مسلمان نہیں ھوتا ،لہذا دلیل طلب کی جائے تو پسینے چھوٹ جاتے ھیں اور ھم قتلِ عام پہ تُل جاتے ھیں ! میں یہ چاھتا ھوں کہ ھم اللہ پاک کے ساتھ کیئے گئے اپنے کنٹریکٹ کو ری وزٹ کریں اور دیکھیں کہ اصل معاہدہ کیا ھے ، اس میں حقوق و فرائض کیا ھیں ، اور مزدوری کی اجرت کا طریقہ کار اور وقت کیا ھے ،، تا کہ وہ دونوں معاملات کلیئر ھو جائیں جن کی وجہ سے بدی اور نیکی دونوں فرسٹریشن کی طرف لے جاتی ھیں جن کا پہلے ذکر کیا جا چکا ھے !! تو اب ھم سوچ سمجھ کر مسلمان ھونے کو تیار ھیں ؟ یہ کیسے ممکن ھے کہ ایک ایسے امریکی کو تو ھدایت مل جائے جو عربی کی الف بے نہیں جانتا جبکہ ھماری زبان میں 80 فیصد الفاظ عربی کے ھیں اور ھم اس کنٹریکٹ کو نہ سمجھ سکیں ، یاد رکھیں آسمانی کتابیں اللہ اور بندے کا عہدنامہ یا کنٹریکٹ ھوتی ھیں ،، عہدنامہ قدیم یعنی عتیق ، اولڈ ٹیسٹامنٹ،، عہدنامہ جدید نیو ٹیسٹامنٹ اور عہدنامہ اخیر ،یعنی لاسٹ ٹیسٹامنٹ ،،
تحریر: قاری حنیف ڈار









ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک نامور آرٹسٹ اپنی ایک شاہکار پینٹنگ بنانے میں مصروف تھا۔ پینٹنگ آخری مراحل میں تھی۔وہ پینٹگ اُس کاایک نہایت ہی خوبصورت شاہکار تھی اور اس پینٹنگ کو وہ ملک کی شہزادی کو شادی کا تحفہ بنا کر پیش کرنا چاہتاتھا..
ایک دن موسم بہت سُہانا تھا اور وہ مصور اپنے شاہکار نمونے کو لے کر ہوٹل کی بالکونی میں آ گیا تاکہ وہاں وہ اُس کو آخری بار دیکھ لے اور اُس کی مزید نوک پلک سنوار لے۔ آرٹسٹ اس پینٹنگ کو بنا کر بہت ہی خوش تھا اور وہ اسے بغور دیکھنے کیلئے چند قدم پیچھے چلا گیا۔
پیچھے جاتے ہوئے وہ پیچھے کی جانب نہیں دیکھ رہا تھا اور وہ مستقل پیچھے کی جانب بڑھتا رہا یہاں تک کہ وہ اُس لمبی عمارت کے بالکل کنارے تک پہنچ گیا۔ اب اگر وہ ایک قدم بھی اور پیچھے کی جانب بڑھاتا تو نیچے گِر کر مر جاتا...
ایک آدمی دور سے اُس مصور کی حرکات کا بغور جائزہ لے رہا تھا۔ اُس نے آرٹسٹ کو آواز دینا چا ہی لیکن اچانک ہی اُسے خیال آیا کہ کہیں اُس کی آواز آرٹسٹ کو چونکا نہ دے اور یوں وہ ایک قدم اور پیچھے ہو کر نیچے ہی نہ گر جائے۔ یہی سوچ کر وہ شخص آواز دینے سے رُک گیا..
کچھ سوچ کر اُس آدمی نے پینٹ کا بُرش اُٹھایا اور اُس خوبصورت پینٹنگ پر پھیرنا شروع کر دیا یہاں تک کہ وہ پینٹنگ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جب پینٹر نے یہ دیکھا ایک پاگل آدمی اُس کی خوبصورت تخلیق کے ساتھ کیا کر رہا ہے، اُس کی محنت ملیا میٹ ہو رہی ہے تو وہ اُس آدمی کی جانب اُس کو مارنے کیلئے بھاگا لیکن وہاں موجود چند اور لوگوں نے اُس کو روک لیا اور اُس مصور کو وہ مقام دِکھایا جدھر وہ کھڑا تھا اور موت اُس سے محض ایک قدم کے فاصلے پر تھی۔ اگر وہ ایک بھی قدم پیچھے ہٹتا تو نہ وہ خود رہتا اور نہ اُس کا فن پارہ....
ہم سب کی زندگی بھی اسی طرح ہوتی ہے ہم سب بھی ہمیشہ اسی طرح اپنا مستقبل انتہائی خوبصورت پینٹ کرتے ہیں ایک ایسا مستقبل جو ہمارا سب سے قیمتی خواب ہوتا ہے۔ جس کی تعبیر کے ساتھ ہم اپنی زندگی کی خوشیاں جوڑ دیتے ہیں لیکن اُس خواب کی تعبیر اچانک ہی بکھر جاتی ہے۔ ہم بہت آہ و فغاں کرتے ہیں، خود کوایک دم خالی ہاتھ محسوس کرتے ہیں، زندگی میں اندھیرا سا چھا جاتا ہے اور ہم بہت شکوہ شکایت کرتے ہیں۔ ہمیں بہت غصہ آتا ہے لیکن...!
اللہ تبارک تعالیٰ ہماری وہ پینٹنگ صرف اس وقت توڑتے ہیں جب وہ ہمیں کسی خطرے میں دیکھتے ہیں۔ وہ ہمیں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چایئے کہ اللہ نے ہمیں ُدنیا میں اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے، وہ اپنے بندوں سے بہت محبت کرتا ہے، وہ ہمیشہ اپنے بندوں کے لئے وہی منتخب کرتا ہے جو اُن کیلئے مناسب اور بہتر ہوتا ہے..





“مریم خانم نے اپنا نقاب اتار دیا تھا. وہ واقعی سیاہ فام تھیں لیکن پھر بھی خوبصورت تھیں اور محبّت پسندیدگی کو تو نہیں کہتے. عربی لغت میں تو محبّت کہتے ہی کسی شخص کا کسی دوسرے کی نظر میں خوبصورت لگنے کو ہیں، اتنا خوبصورت کہ وہدل میں کھب جاۓ اور واقعی اتنی خوبصورت تو پھر وہ تھیں ہی..

جنّت کے پتے : نمرہ احمد





کبھی سؤروں سے فصل کی حفاظت کتے کیا کرتے تھے لیکن یہ منظر حیران کن بھی دیکھا کہ سؤروں کی رکھوالی کتے بذات خود کر رہے ہیں، جبھی تو ایک دوسرے کے عیب اجاگر کرنے والے ایک دوسرے کے عیوب کی پردہ پوشی کرتے ہیں اور پھر اس پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔ کیسے ہوں گے، تمام نوسر بازوں اور چوروں کا مذہب ایک ہی ہوتا ہے’’لوٹنا‘‘ اور بے طرح لوٹنا۔ یہی تو وجہ ہے کہ جب اپنے قویٰ مضمحل ہونے لگیں تو اپنے لاڈلوں، لاڈلیوں کو میدان سیاست میں اتار دیتے ہیں۔ لیکن ان لوگوں کی خوش فہمی یا سخت غلط فہمی ہے کہ خود کو 1990 کے دور میں دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں۔ پرویز رشید جیسا تصدیق شدہ دروغ گو اور سابق وزیر اطلاعات پیپلز پارٹی موجودہ نون لیگ کا وزیر اطلاعات بن کر اسی حکومت کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کی کبھی وہ وہ بات بتایا کرتا تھا جس کو شریف انسان اپنی خواتین کے سامنے نہیں سن اور دیکھ سکتا تھا، سیاست بڑی عجیب شے ہے!!!!!!!
وہ شخص جس پر تمام سیاست دانوں کی توپیں رات دن گولہ باری کرتی ہیں اس کے خلاف اتنے برسوں میں یہ لوگ ایک کرپشن کا کیس تک نہ تو سامنے لا سکے اور نہ اپنے استدلال کو ثابت کر سکے۔ کرپشن کی گندگی میں لتھڑا ہوا اور ہمارا منگتا ، شکل سے ہی مسکین اور غریب وزیر اعظم پانچ ہزار روپیہ سکہ رائج الوقت ٹیکس دیتا ہے۔ نون لیگ والے کہتے ہیں کہ جناب اتفاق فونڈریز کروڑوں کا ٹیکس دیتی ہے، میں بتاتا ہوں کہ وہ کونسا ٹیکس دیتی ہے۔ اس قدر بے ایمان اور کمینے لوگ ہیں یہ کہ جب تاریخِ پاکستان کا کوئی غیر جانبدار مؤرخ ان کو پکارے گا تو مجبور ہو گا کسی غلیظ جانور کے نام سے تشبہہِ دے کر پکارے۔ جو خام مال یہ خریدتے ہیں اس پر جو جی ایس ٹی جاتا ہے اس کو اپنی ٹیکس ریٹرنز میں یہ لوگ اتفاق فونڈریز کے کھاتے میں ڈال کر دکھاتے ہیں، جب کہ جو پروڈکشن ہوتی ہے اس پر آج دن تک یہ فونڈری گھاٹے میں جا رہی ہے، بنک قرضوں کی سخت نادہندہ ہے اور اس قدر خسارے میں چل رہی ہے کہ اس کا گزشتہ سات برس سے بجلی کا بل تک ادا نہیں کیا جا سکا۔ یہ ہے ان کے ٹیکس کی حقیقت، اگر کسی کو شک ہے تو لیسکو اور سی بی آر کی سائیٹس پر جا کر تصدیق کر سکتا ہے۔
اپنی تمام پچیس سالہ خالص حکومت میں ان کی کل کارکردگی ہے ایک موٹر وے، ایک لاہور میٹرو بس پراجیکٹ ، ایک یادگار بائی پاس برج اور موجودہ پنڈی میٹرو بس۔ جب کہ ان کی اپنی ترقی کی رفتار کا جائزہ لیں تو یقیناََ ان کو کم از کم پھانسی کی سزا دے دی جانی چاہئے کہ ملکی اداروں کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے جب کہ ان کا خاندان ارب پتی سے کھرب پتی کے موٹروے پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی تجاوز کرتا آگے ہی آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ جن منصوبوں کا ذکر کیا ہے ان کی قیمت اربوں سے کھربوں میں نہیں ہے جن میں سے موٹروے منصوبہ کورئین کمپنی سے بینک لیز کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ یعنی ان لوگوں نے پلے سے کچھ نہیں لگایا تو پھر جو امداد یہ بھیک منگے اور خیراتی لیتے ہیں وہ جاتی کہاں ہیں کہ مشرف کے دور میں ترقی اور منافع میں چلتے یونٹ آخری ہچکیاں لے رہے ہیں، پاکستان اسٹیل مل کا بیڑہ تباہ ہو چکا ہے، پی آئی کی تو بات کرنا ہی فضول ہے، ریلوے میں گاڑیاں چلتی کم اور رکتی زیادہ ہیں، پرائیس کنڑول کا تصور ہی ختم ہو گیا ہے، ایک شے ایک محلے میں دس کی اور دوسرے میں پندرہ کی بک رہی ہے۔ یہ حکومت کر رہے ہیں یا شغل میلہ۔
اگر ان کی یہ تجربہ کاری ہے اور اس کا یہ نتیجہ ہے تو پھر ہم اناڑیوں کو کیوں نہیں آنے دیتے، عمران خان اناڑی ہے نا، ان کے بقول ملک کو ڈبو دے گا، تو انہوں نے کون سا اس کو کنارے لگا دیا ہے، یہ تو دن بہ دن اس کو بیچ منجدھار دھکیل رہے ہیں۔ خود تو ہیں ہی بانجھ اور جو کوشش کر رہا کچھ جننے کی اس کو جننے نہیں دیتے ۔ ان کا علاج چھوٹے موٹے احتجاج سے نہیں ہو سکتا، ان کو گردنوں سے پکڑ کر، سڑکوں پر گھسیٹ کر اور کوڑے کے ڈھیروں پر پھینک کر ہی ان کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔ شرافت کی زبان یہ سمجھتے نہیں اور پاکستان کم از کم اب ان کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ ان کا کل فوکس ان کا اپنا خاندان ہے، لیکن پاکستان ان کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، اب وقت آ گیا ہے ان کو یہ باور کروا دیا جائے۔ اور انشااللہ یہ جلد ہو کر رہے گا،،،،
:::عامر رؤف منہاس:::




جنت فرقہ
اُس نے التجا بھرے لہجے میں کہا:"سَر میں تنگ آ گیا ہوں اپنے آپ سے، خود سے وحشت ہوتی ہے مجھے۔ میں نماز نہیں پڑھتا، جب بھی نماز میں کھڑا ہوتا ہوں تو ایک خوف مجھے گھیر لیتا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ پتہ نہیں میرا نماز کا طریقہ درست بھی ہے یا نہیں، اس طریقے پر نماز قبول ہو گی یا نہیں انہی سوچوں میں اُلجھے اُلجھے میں کب السلام و عليكم و رحمة الله تک پہنچ جاتا ہوں پتہ ہی نہیں چلتا"۔ سَر مجھے کسی فرقے کسی مزہب کی تلاش نہیں ہے میں تو بس حق جاننا چاہتا ہوں، مجھے خواہش ہے تو ایک بار حق کو پہچاننے کی ہے پھر چاہے وہ مجھے عمر بھر دوزخ میں جلا لے مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے لیکن ایک بار مجھے یہ پتہ چل جائے کے حق کیا ہے، 72 فرقوں میں سے وہ کون سا ایک ہے جو جننتی ہو گا؟ میں نے بہت سے فرقوں کو پڑھا ہے لیکن میں کسی ایک فرقے کو چُن نہیں پایا۔ کبھی مجھے لگتا ہے کے یہ تمام فرقے صحیح ہیں اور کبھی لگتا ہے کے تمام ہی فرقے غلط ہیں۔ یہ حدیث ہر وقت میرے گمان میں گونجتی رہتی ہے کے "72 فرقے ہوں گے ایک جننتی ہو گا"۔ میں ایسے کئی لوگوں کو جانتا ہوں جو الگ الگ مسلکوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن مجھے اُن میں سے ہر ایک جننتی محسوس ہوتا ہے، الگ الگ مسلکوں سے تعلق رکھنے کے باوجود اُن سب میں چند خوبیاں مشترک ہیں مثلاً وہ جھوٹ نہیں بولتے، لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں، دُکھ درد میں سب کے کام آتے ہیں، کسی کو بد دُعا نہیں دیتے، کسی کو اُس کے رنگ، نسل، فرقے یا مزہب کی وجہ سے اُسے کم تر یا جہنمی نہیں سمجھتے، یہ سب وہ خوبیاں ہیں جن کی وجہ سے میں اُنہیں جننتی سمجھنے پر مجبور ہوں کیونکہ میرے خیال میں اللہ کو وہ لوگ زیادہ پیارے ہیں جو لوگوں کے حق میں بہتر ہیں۔ تو پھر کیا یہ ممکن ہے کہ اللہ اُن میں سے کچھ لوگوں کو محض اس لیے جہنم میں ڈال دے گا کہ وہ لوگ کسی خاص مزہب یا مسلک سے تعلق رکھتے تھے جبکہ وہ مسلک یا مزہب اُن لوگوں نے خود اپنے لیے نہیں چُنا بلکہ اللہ نے اپنی مرضی سے اُن لوگوں کو اُس مزہب یا مسلک کے ماننے والوں کے گھر پیدا کیا"
پروفیسر صاحب کے چہرے پر ایک گہری مسکان دیکھ کر وہ خاموش ہو گیا انہوں نے تھوڑے توقف کے بعد کہا: "صاحب زادے میں کوئی مزہبی اسکالر یا مُفتی نہیں ہوں اس لیے میں آپ کو اس بات پر کوئی فتویٰ تو نہیں دے سکتا کے فلاں فرقہ جننتی ہے اور فلاں فرقہ جہنمی لیکن میں ہر بات کو عقل و فہم کے معیار پر پرکھنے کا عادی ہوں۔ آپ جس حدیث کی بات کر رہے ہیں وہ کچھ یوں ہے کہ: "اُس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں محمد کی جان ہے! میری اُمت ضرور تہتر (73) فرقوں میں بٹ جائے گی جن میں سے صرف ایک جنت میں جائے گا اور بہتر (72) جہنم میں داخل ہوں گے۔" صحابہ کرام نے عرض کیا : ’’یارسول اللہ! وہ جنتی گروہ کون ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : الجماعة. ’’وہ جماعت ہے۔‘‘ بعض جگہ اسے یوں بھی سنا کے "وہ جماعت جو میرے اور میرے صحابہ کے طریقے پر ہو گی۔" اور بعض جگہ یوں سنا کے جو رسول اور آلِ رسول کے طریقے پر ہوں۔
اب سوچو کے اللہ کے محبوب اور باقی تمام انبیا، اولیاء، صالحین، اور وہ تمام ہستیاں جنھیں لوگ مزہب کے نام پر مانتے ہیں اُن کا طریقہ کیا ہے تو آپ کو دکھائی دے گا کہ ایک بات اُن سب میں مشترک ہے کے ان سب نے اپنی زندگی حق کی محبت میں گزاری اور اس محبت کی دلیل انہوں نے لوگوں سے محبت کر کے پیش کی۔ اور اس سے بہتر محبت اور کیا ہو سکتی ہے کے کوئی لوگوں کو حق کی جانب بلائے۔ اگر تم اپنے اندر سے تفرقہ ختم کر دو تو تمھارے باہر کا تفرقہ اپنے آپ دم توڑ دے گا۔ ایک پل کے لیے اس حدیث میں بیان کیے گئے فرقوں سے نظر ہٹاؤ اور صرف ایک لفاظ پر غور کرو "جماعت"۔ ہر جماعت کہتی ہے کے وہ جماعت ہم ہیں لیکن تم اس جماعت کو اپنے اندر تلاش کرنا۔ جماعت جمیعت سے ہے، جب تم اپنے اندر کی جمیعت تلاش کر لو گے تو خود بہ خود تقسیم سے آزاد ہو جاؤ گے، اپنے اندر سے تفریق ختم کر دو تو تم اکھٹے ہونا شروع ہو جاؤ گے۔ دیکھو اپنے دل و زبان کو نفرت کی ہر سوچ، ہر گمان اور ہر کلام سے پاک کر لو دوسرے کے دین کی فکر چھوڑ دو اپنے دین کی فکر کرو۔ ہر ایک کے اپنے اعمال ہیں جو وہ اپنے رب کے لیے سر انجام دیتا ہے اگر وہ عمل صحیح یا غلط ہے تو تم اُس عمل پر جزا یا سزا کے فیصل نہیں ہو۔ اگر تمہاری نظر لوگوں پر ٹِکی ہے تو جان لو کے تم خود سے نظر چُرا رہے ہو۔ اور جب تک تمہاری نظر خود پر نہیں ہو گی تب تک تم بھٹکتے رہو گے۔ ہر شخص اُس انداز سے اپنے رب کی حمد و ثنا بیان کر رہا ہے جس انداز کو اُس کے رب نے اُس کے لیے پسند کیا اسی لیے اُسے اُس مسلک یا مزہب میں پیدا کیا۔ اللہ کی ذات بے انصاف یا ظالم نہیں ہے وہ تو سب سے بڑا منصِف اور سراپا رحمت ہے وہ کیوں کسی انسان کو کافر یا مُشرک بنا کر دنیا میں بھیجے گا؟ تم نے کہا جننتی لوگ تم نے ہر مسلک میں دیکھے تو اِس کی وجہ یہی ہے کے اللہ کا راستہ انسان کے اپنے اندر موجود ہے اُس پر چلنے کے لیے اُسے اپنا آپ اِکھٹا کرنا ہوتا ہے اپنی سوچ کو اپنے گمان کو جس جس نفرت سے تقسیم کر کے جتنے بھی ٹُکڑوں میں بانٹا ہے اُن تمام ٹُکڑوں کو جمع کر کے ایک کرنا ہوتا ہے۔ تمام انسانوں کو ایک سا سمجھنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے۔ انسان اگر اپنے اندر دوسرے تمام انسانوں کے لیے ایک سی محبت اور عزت پیدا کر لے اور نفرت کو ترک کر دے تو وہ انسان اُس جماعت کا حصہ بن سکتا ہے جس کی طرف اِس حدیث میں اشارا کیا گیا ہے۔ جب تم اندر سے ایک ہو جاؤ گے تو باہر کی تفریق تمھیں پریشان نہیں کر پائے گی۔
پروفیسر صاحب کے جواب نے اُس کا دل مطمئن کر دیا اُس دن کے بعد سے اُس نے جنتی فرقے کی تلاش ترک کر دی کیوں کہ اُسے اپنے اندر کی جماعت مل گئی تھی۔

(تحریر: محمد کامران احمد)






سانپ کا زہر کُچلی میں اور بچھو کا دُم میں ہوتا ہے- بھِڑ کا زہر ڈنک میں رہتا ہے اور پاگل کتے کا زبان میں- انسان واحد حیوان ہے جو اپنا زہر دل میں رکھتا ہے

استادِ محترم "مشتاق احمد یوسفی" کی کتاب "آبِ گُم" سے اقتباس







ایک دفعہ ایک ملک کا بادشاہ بیمار ہو گیا، جب بادشاہ نے دیکھا کے اس کے بچنے کی کوئی امید نہیں تو اس نے اپنے ملک کی رعایا میں اعلان کروا دیا کہ وہ اپنی بادشاہت اس کے نام کر دے گا جو اس کے مرنے کے بعد اس کی جگہ ایک رات قبر میں گزارے گا،

سب لوگ بہت خوفزدہ ہوئے اور کوئی بھی یہ کام کرنے کو تیار نہ تھا، اسی دوران ایک کمہار جس نے ساری زندگی کچھ جمع نہ کیا تھا ۔ اس کے پاس سوائے ایک گدھے کے کچھ نہ تھا اس نے سوچا کہ اگر وہ ایسا کرلے تو وہ بادشاہ بن سکتا ہے اور حساب کتاب میں کیا جواب دینا پڑے گا اس کے پاس تھا ہی کیا ایک گدھا اور بس! سو اس نے اعلان کر دیاکہ وہ ایک رات بادشاہ کی جگہ قبر میں گزارے گا۔
بادشاہ کے مرنے کے بعد لوگوں نے بادشاہ کی قبر تیار کی اور وعدے کے مطابق کمہار خوشی خوشی اس میں جا کر لیٹ گیا، اور لوگوں نے قبر کو بند کر دیا، کچھ وقت گزرنے کے بعد فرشتے آئے اور اسکو کہا کہ اٹھو اور اپنا حساب دو۔ اس نے کہا بھائی حساب کس چیز کا میرے پاس تو ساری زندگی تھا ہی کچھ نہیں سوائے ایک گدھے کے!!!
فرشتے اس کا جواب سن کر جانے لگے لیکن پھر ایک دم رکے اور بولے ذرا اس کا نامہ اعمال کھول کر دیکھیں اس میں کیا ہے، بس پھر کیا تھا،
سب سے پہلے انہوں نے پوچھا کہ ہاں بھئی فلاں فلاں دن تم نے گدھے کو ایک وقت بھوکا رکھا تھا، اس نے جواب دیا ہاں، فوری طور پر حکم ہوا کہ اسکو سو د’رے مارے جائیں،اسکی خوب دھنائی شروع ہو گئی۔
اسکے بعد پھر فرشتوں نے سوال کیا اچھا یہ بتاو فلاں فلاں دن تم نے زیادہ وزن لاد کر اسکو مارا تھا، اس نے کہا کہ ہاں پھر حکم ہوا کہ اسکو دو سو د’رے مارے جائیں، پھر مار پڑنا شروع ہوگئی۔ غرض صبح تک اسکو مار پڑتی رہی۔
صبح سب لوگ اکھٹے ہوئے اور قبر کشائی کی تا کہ اپنے نئے بادشاہ کا استقبال کر سکیں۔
جیسے ہی انہوں نے قبر کھولی تو اس کمہار نے باہر نکل کر دوڑ لگا دی، لوگوں نے پوچھا بادشاہ سلامت کدھر جا رہے ہیں، تو اس نے جواب دیا، او بھائیوں پوری رات میں ایک گدھے کا حساب نہیں دے سکا تو پوری رعایا اور مملکت کا حساب کون دیتا پھرے۔
کہانی فرضی ھے لیـکن کبھی سوچا ہے کہ ہم نے بھی حساب دینا ہے ۔ اور پتہ نہیں کہ کس کس چیز کا حساب دینا پڑے گا جو شاید ہمیں یاد بھی نہیں ہے.







"جہان دانش" سے اقتباس


ایک دن حکیم نیئر (جو اپنے وقت کےبہت بڑے حکیم تھے) کے مطب میں ایک مفلوک الحال اور نادار قسم کا انسان آیااور نہایت عاجزی سے کہنے لگا حکیم صاحب! میری لڑکی بیمار ہے آپ اللہ کے لیے اسے چل کر دیکھ لیں۔ اس فقرے کے ادا کرتے کرتے اس کی پتلیاں آنسؤوں میں ڈوب گئیں۔ وہ بیکو کمپنی کا ایک مزدور تھا جو حکیم صاحب کے مطب سے چار فرلانگ کے فاصلے پر رہتا تھا۔
حکیم نیر واسطی نے ایک نظر اس کی طرف دیکھا اور خاموشی سے اٹھ کر اس کے ساتھ ہولیے۔ لوگ حیران تھے کہ یہ تو بڑے بڑے امرا کے یہاں اس طرح نہیں جاتے اور پھر اس وقت جب مطب مریضوں سے بھرا ہوا ہے۔
حکیم صاحب اس کے کوارٹر میں گئے، میں ان کے ساتھ تھا، دیکھا کہ ایک کمزور مگر جوان لڑکی ایک جھلنگے کے چوکھٹے میںڈوبی ہوئی لیٹی ہے اور ٹانگوں پر پرانے اخباری کاغذ ڈھکے ہوئے ہیں۔

حکیم صاحب نے پوچھا یہ اس کی ٹانگوں پر اخبار کیوں ڈالے ہوئے ہیں، پھر خفگی سے کہا ہٹاؤ انہیں۔
لڑکی کے باپ نے جھکی ہوئی آنکھوں سے جواب دیا حکیم جی! بے پردگی کے خیال سے کاغذ ڈھک دیے ہیں، بچی کا پاجامہ کئی جگہ سے پھٹاہوا ہے۔
حکیم صاحب تو یہ سن کر سناٹے میں آگئے، کھڑے کھڑے آنسؤوں سے گلہ بھر گیا اور ہونٹ کانپنے لگے۔ بمشکل ضبط کیا اور نبض دیکھ کر کچھ اور سوالات کیے جو لڑکیکی بیماری سے متعلق تھے۔ اس کےفورا" بعد لڑکی کے باپ کو ساتھ لے کر مطب گئے اور اپنے دوا ساز سے جلد دوا تیار کرنے کے لیے تاکید کرکے اپنے زنان خانے میں گئے اور دوا کے تیار ہونے تک اپنی بیگم کے دو نئے جوڑے، ایک چادراور بیس روپے دیتے ہوئے مزدورسے کہا
دیکھو یہ کپڑے اس بچی کو پہناؤ، چادر اُڑھاؤ اوراس معمولی سی رقم سے کھانے پینے کا سامان لا کر گھر میں رکھو، بلاناغہ دوا خانے سے آکر دوا لے جانا، اور بھی کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتانا۔
پھر نہ جانے کب تک دوا جاتی رہی۔
"جہان دانش" سے اقتباس


0 comments:

Post a Comment