Wednesday, April 18, 2018

بِیوی ٹی وی او کرکٹ




پی ایس ایل 2018 کے دوران ایک صاحب نے اپنی اور خاتون خانہ کی میچ کے دوران ہونے والی گفتگو ہمارے ساتھ شئیر کی جو پیش خدمت ہے۔
خاتون خانہ: یہ کون ہے؟؟؟
شوہر: ڈیرن سیمی۔
خاتون خانہ: اتنا کوجا بندہ کیوں لیا۔ کوئی ڈھنگ کی شکل والا بندہ نہیں لے سکتے تھے؟؟؟
شوہر: کرکٹ کھلانی تھی رشتہ نہیں دینا تھا کہ شکل دیکھتے۔ 
خاتون خانہ: ارے واہ ایک منٹ میں دوسری وکٹ بھی لے لی وہ بھی اسی انداز میں۔ 
شوہر: یہ ایکشن ریپلے ہے۔ 
خاتون خانہ: لگتا ہے آج پاکستان جیت جائے گا۔ اگر پاکستان جیتا تو میں کھیر پکا کر کھلاؤں گی۔ 
شوہر: یہ پاکستان نہیں۔ میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہے۔ ویسے آپ کھیر بنا سکتی ہیں۔ 
شوہر: ایمپائر نے ہیلی کاپٹر کیوں منگوایا ہے؟؟؟؟ کیا کسی کو ہسپتال لے جانا ہے؟؟؟
شوہر: یہ فری ہٹ کا اشارہ ہے۔ 
خاتون خانہ: اوہ اچھا فری۔ اس کا مطلب ہے کہ تماشائیوں نے ٹکٹ نہیں خریدے۔ مفتہ ہے۔ 
شوہر:۔۔۔۔۔
خاتون خانہ: اب ایمپائر Hi کسے بول رہا ہے؟؟؟
شوہر: یہ Bye کا اشارہ ہے۔ 
خاتون خانہ: اچھا میچ ختم ہوگیا؟؟؟؟
شوہر:
خاتون خانہ: کتنے رنز چاہیئے میچ جیتنے کے لیے؟؟؟؟
شوہر: 25 گیندوں پر 50 رنز۔
خاتون خانہ: ارے یہ تو بہت آسان ہے۔ ہر بال پہ صرف دو رنز ہی تو بنانے ہیں۔ 
شوہر نے ٹی وی بند کیا۔ ریموٹ کو پٹخا اور بے بسی سے صوفے کی پشت پہ سر رکھ کر آنکھیں موند لیں۔ 
خاتون خانہ نے ریموٹ اٹھایا۔ ٹی وی آن کر کے اسٹار پلس پہ اپنی پسند کا ڈرامہ دیکھنے لگیں۔ 
شوہر: یہ سیریل والے ایک ہی سین دس مختلف اینگلز سے کیوں دکھاتے ہیں۔ بات تو پہلے ہی اینگل میں سمجھ آجاتی ہے۔ 
خاتون خانہ شوہر کو انتہائی غصے سے دیکھتے ہوئے چٹخ کر بولیں:
حرام ہے جو کبھی مجھے چین سے ڈرامہ دیکھنے دیا ہو۔ اگر سمجھ نہیں آرہا تو انسان چپ کر کے بیٹھ جائے۔ ضروری ہے اوٹ پٹانگ سوال کر کے اگلے کو ڈسٹرب کیا جائ
شوہر






0 comments:

Post a Comment