Friday, November 28, 2014

جلیل مانک پوری




عشق میں رنگیں جوانی ہوگئی
زندگانی زندگانی ہوگئی



تم جو یاد آئے تو ساری کائنات
ایک بھولی سی کہانی ہوگئی



موت سمجھا تھا میں اُلفت کو مگر
وہ حیاتِ جاودانی ہوگئی

خونفشاں تھے سب مرے زخمِ جگر
ہنس پڑے تم، گلفشانی ہوگئی

اُن کی آنکھیں دیکھ کر اپنی نظر
کاشفِ رازِ نہانی ہوگئی

چلتے چلتے ان کی تیغِ آب دار
موجِ آبِ زندگانی ہوگئی

پھر ہے دل سرگرمِ نالہ شام سے
رات پھر اپنی سہانی ہوگئی

خامُشی سے کُھل گئے اسرارِ حق
سو زباں اک بےزبانی ہوگئی

ہم نے جس دنیا کو دیکھا تھا جلیل
آج وہ قصّہ کہانی ہوگئی!



رنگت یہ رُخ کی اور یہ عالم نقاب کا
دامن میں کوئی پھُول لیے ہے گُلاب کا
چاروں طرَف سے اُن پہ نگاہوں کا بار ہے
مشکل ہے اُن کو رُخ سے اُٹھانا نقاب کا
تسکین خاک دیتے ہیں رَکھ کر جگر پہ ہاتھ؟
پہلُو بدَل رہے ہیں مِرے اضطراب کا
مُدت ہوئی، وُہی ہے زمانے کا انقلاب
نقشا کھِنچا ہوا ہے مِرے اضطراب کا
بچپن کہاں تک اُن کی اُمنگوں کو روکتا؟
آخر کو رنگ پھُوٹ ہی نِکلا شباب کا
رونا خوشی کا روتی ہے بُلبُل بہار میں
چھِڑکاؤ ہو رہا ہے چمن میں گُلاب کا
جھَلکی دِکھا کے اور وہ بِجلی گِرا گئے
اَچھا کِیا علاج مِرے اضطراب کا
خاکِ چمن پہ شبنم و گُل کا عجب ہے رَنگ
ساغَر کِسی سے چھُوٹ پڑا ہے شراب کا
کھوئے ہُوئے ہیں شاہد و معنی کی دھُن میں ہم
یہ بھی جلیل ایک جُنوں ہے شباب کا





رنگت یہ رُخ کی اور یہ عالم نقاب کا
دامن میں کوئی پھُول لیے ہے گُلاب کا
چاروں طرَف سے اُن پہ نگاہوں کا بار ہے
مشکل ہے اُن کو رُخ سے اُٹھانا نقاب کا
تسکین خاک دیتے ہیں رَکھ کر جگر پہ ہاتھ؟
پہلُو بدَل رہے ہیں مِرے اضطراب کا
مُدت ہوئی، وُہی ہے زمانے کا انقلاب
نقشا کھِنچا ہوا ہے مِرے اضطراب کا
بچپن کہاں تک اُن کی اُمنگوں کو روکتا؟
آخر کو رنگ پھُوٹ ہی نِکلا شباب کا
رونا خوشی کا روتی ہے بُلبُل بہار میں
چھِڑکاؤ ہو رہا ہے چمن میں گُلاب کا
جھَلکی دِکھا کے اور وہ بِجلی گِرا گئے
اَچھا کِیا علاج مِرے اضطراب کا
خاکِ چمن پہ شبنم و گُل کا عجب ہے رَنگ
ساغَر کِسی سے چھُوٹ پڑا ہے شراب کا
کھوئے ہُوئے ہیں شاہد و معنی کی دھُن میں ہم
یہ بھی جلیل ایک جُنوں ہے شباب کا





0 comments:

Post a Comment