Thursday, November 27, 2014

عمران علی تبسم



ہم نشیں ! چاند ہے ستارے ہیں
ایک تیرے سوا تو سارے ہیں

وقت کٹتا نہیں ہے تیرے بعد
اک گھڑی کے ہزار پارے ہیں

آپ سے میں نے پہلے بھی کہا تھا
عشق ہے ، عشق میں خسارے ہیں

کیا انہیں اپنی آنکھ پر لے لوں
تیری پلکوں پہ جو ستارے ہیں

آپ نے پوچھا تم ہمارے ہو
یہ نہ بولے کہ ہم تمہارے ہیں

جیت جانے کی بات کیا عمران
ہم تو بازی ہی ساری ہارے ہیںؤ

عمران علی تبسم

0 comments:

Post a Comment