Wednesday, November 26, 2014

شیخ قلندر بخش جرأت



بھول گئے تم جن روزوں ہم گھر پہ بلائے جاتے تھے 
ہوتے تھے کیا کیا کچھ چرچے عیش منائے جاتے تھے 

کیا کیا کچھ تھی خاطرداری کیا کیا پیار کی باتیں تھیں 
کس کس ڈھب سے چاہ جتا کر ربط بڑھائے جاتے تھے 

کرتے تھے تم ان کی خوشامد جو تھے ہمارے محرمِ راز 
ہر ہر بات پہ کیا کیا ان کے ناز اٹھائے جاتے تھے

ننگ ہے یا اب نام سے ایسا جہاں لکھا ہو مٹوا دو 
یا پڑھنے کو جرات ہی کے شعر لکھائے جاتے تھے

شیخ قلندر بخش جرأت

0 comments:

Post a Comment